مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں صیہونی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اسرائیلی فورسز کی بیہمانہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جہاں صیہونی فوجی ایک فلسطینی کا گھر تباہ کرنا چاہتے تھے جس پر الزام تھا کہ وہ ایک اسرائیلی شہری کے قتل میں ملوث ہے۔ آپریشن کے دوران سیکڑوں فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس پر اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی جس کے باعث 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے کے حوالے سے لگائی گئی نئی پابندیاں بتائی جاتی ہیں۔ صرف اکتوبر میں ہی ان جھڑپوں میں 83 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کہ اس دوران صیہونی افواج اپنے شہریوں پر حملوں کے الزام میں متعدد فلسطینوں کے گھر بھی مسمار کرچکی ہے۔
فلسطین میں صیہونی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اسرائیلی فورسز کی بیہمانہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859639
آپ کا تبصرہ